سمندری طوفان اس وقت کہاں ہے اور پاکستان میں کب داخل ہو گا کیا کیا تباہی
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جہاں جہاں سے گزررہا ہے وہاں سمندری لہریں 28 فٹ تک بلند ہورہی ہیں، طوفان گرد ہوائیں 130 سے 140 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں
ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمین کو اضلاع نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
سائن بورڈ اور اشتہاری مواد ہٹانےکا حکم
کراچی میں سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر کمشنرکراچی نے شہر بھر سے بل بورڈ، سائن بورڈ سمیت اشتہاری مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔ کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ انسانی جانیں محفوظ بنانے کیلئے کمزور درختوں کی کٹائی کی جائے۔
بھارت کے مختلف ریاستوں میں بھی الرٹ جاری
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر ساحلی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کر لے گا، ریاست گجرات، مہاراشٹرا، گوا اور دیگر ساحلی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست کیرالہ اور کرناٹکا کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، ماہی گیر سمندر کے مشرقی، وسطی حصوں میں 5 روز تک نہ جائیں

Comments
Post a Comment